اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، میئر نیو یارک زہران ممدانی نے ایران کے خلاف جاری جنگ کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس کے آغاز پر کسی نے ووٹ نہیں دیا، لیکن اس کے نتائج عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
زہران ممدانی کے مطابق اس جنگ کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد جان سے جا چکے ہیں، جبکہ امریکی فوج کے کئی اہلکار بھی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے اندر عوام مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہیں، خصوصاً ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ جنگی اخراجات عام شہریوں کے بجٹ پر بوجھ بن رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ان پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئیں، اور اس کا خمیازہ عام خاندانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بیرون ملک ہونے والی ہلاکتیں اور امریکہ میں مالی بوجھ دونوں اسی جنگی پالیسی کا حصہ ہیں، جس کا اصل نقصان محنت کش طبقے کو ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رژیم کی مشترکہ کارروائی کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی، جس کے جواب میں ایران نے مختلف عسکری اہداف پر کارروائیاں کیں اور اسے دفاعی اقدام قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ